• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان بارڈر بندش کے اثرات، دو طرفہ تجارت میں 53 فی صد کمی

اسلام آباد (رانا غلام قادر)پاک افغان بارڈربندش کےاثرات سامنے آرہے ہیں، دو طرفہ تجارت میں رواں مالی سال پہلی ششماہی کے دوران 53فیصدکی کمی آئی ،حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال 6ماہ میں میں پاک افغان دوطرفہ تجارت کاحجم 59کروڑ40لاکھ ڈالرز رہا اجوگزشتہ سال اسی مدت میں ایک ارب26 کروڑڈالرز تھا،جولائی تادسمبرمیں افغانستان کےلیےپاکستانی برآمدات میں 55اورافغانستان سےدرآمدات میں 49فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات 33 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں اورگزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھیں۔

اہم خبریں سے مزید