• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی کمپنیوں کی ڈی جی ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر کے ناروا سلوک کی شکایت

اسلام آباد (مہتاب حیدر) عالمی کمپنیوں کی ڈی جی ٹیکس پالیسی کو ایف بی آر کے ناروا سلوک کی شکایت، او آئی سی سی آئی کا سپر ٹیکس 10 سے کم کر کے 6 فیصد کرنے اور تین سال میں مکمل خاتمے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے فنانس ڈویژن کے نو تعینات شدہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ٹیکس پالیسی آفس (ٹی پی او) کے سامنے اپنے رکے ہوئے ٹیکس ریفنڈز، ہراساں کیے جانے اور ایف بی آر کی جانب سے پیشگی ٹیکس لینے کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (او آئی سی سی آئی) ، جو ملک میں کام کرنے والی 200 سے زائد ملٹی نیشنل کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم ہے، نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ 27-2026 میں ’سپر ٹیکس‘ کی شرح 10 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد کی جائے اور اسے اگلے تین سالوں کے دوران بتدریج ختم کر دیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید