• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر 2026 میں 24 ایل این جی کارگوز پاکستان کے بجائے مصر کو فراہم کریگا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) قطر 2026 میں 24 ایل این جی کارگوز پاکستان کے بجائے مصر کو فراہم کریگا۔ تفصیلات کے مطابق توقع ہے کہ قطر مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے ان 24 کارگوز کا رخ مصر کی جانب موڑ دے گا جو اصل میں پاکستان کے لیے معاہدے کے تحت طے شدہ تھے۔ یہ اقدام پاکستان میں گیس کی طلب میں شدید کمی اور عالمی سطح پر ایل این جی کی ترسیل میں بڑی تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اخبار ’’دی پیننسولا‘‘ کے مطابق، قطر انرجی نے 4 جنوری 2026 کو مصری نیچرل گیس ہولڈنگ کمپنی (ای جی اے ایس) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت وہ 2026 کے موسم گرما کے دوران 24 ایل این جی کارگوز فراہم کرے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی یہ مقدار درحقیقت پاکستان کے طویل مدتی ایل این جی معاہدوں سے حاصل کی جائے گی، جنہیں مقامی سطح پر گیس کے استعمال میں شدید کمی کے باعث ’’نیٹ پروسیڈز ڈفرینشل‘‘ شق کے تحت دوسرے ملک کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ اگرچہ یہ مفاہمت نامہ دوحہ اور قاہرہ کے درمیان طویل مدتی توانائی کے تعاون کی راہ بھی ہموار کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید