• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیر شاہ پل کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیر شاہ پل کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانہ کی حدود شیرشاہ پل بلدیہ 02 کی طرف جاتے ہوئے ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لا ش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں جاں بحق نوجوان کی فوری طورپر شناخت ممکن نہیں ہوسکی ہے، پولیس نے حادثہ کے ذمہ دار ٹرالر کو قبضے میں لے لیا ہے تاہم حادثۃ کا ذمہ دار ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
اہم خبریں سے مزید