• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی، چیئرمین کی عدم موجودگی، کمیشن ارکان کی تقرری کا سلسلہ جاری

کراچی( سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے کہ کمیشن کا مستقل چئیرمین نہیں مگر اس کی عدم موجودگی میں کمیشن اراکین کا کی تقرری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جب کہ مستقل چیرمین کا عہدہ گزشتہ 5 ماہ سے خالی ہے اور وفاقی سیکریٹری تعلیم کی دوسری 90 روزہ مدت بھی 20 روز بعد مکمل ہوجائے گی، ہائر ایجوکیشن کمیشن کی 23 برس کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن گزشتہ 5 ماہ سے بغیر چئیرمین کے چل رہا ہے اور گزشتہ ایک ماہ سے مستقل چیرمین کی تقرری کی فائل وزیر اعظم ہاؤس میں پڑی ہے اور سرچ کمیٹی کے سفارش کردہ تین اراکین ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ڈاکڑ محمد علی شاہ اور ڈاکٹر نیاز احمد میں سے کسی ایک کو چیئرمین مقرر ہونا ہونا ہے لیکن ہائر ایجوکیشن کمیشن میں مستقل چئیرمین کے بجائے کمیشن اراکین کی تقرری کا سلسلہ جاری ہے اور ایچ ای سی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل نقوی اور یونیورسٹی آف منجمنٹ سائنسز کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سید ظہور حسن کو چار برس کے لیے کمیشن کا رکن مقرر کردیا ہے اس پانچ ماہ کے دوران سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب نے ہائر ایجوکیشن کمیشن میں روزمرہ کے امور انجام دینے کے ساتھ ساتھ مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی تقرری بھی کردی بلکہ اہم عہدوں پر تقرریاں کیں، پروموشن دیے اور تبادلے کیئے جب کہ یہ استحقاق صرف مستقل چئیرمین کو حاصل ہے۔
اہم خبریں سے مزید