• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دسمبر میں مسلسل پانچویں مہینے ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر کمی

اسلام آ باد (رانا غلام قادر)دسمبرمیں مسلسل پانچویں مہینے ٹیکسٹائل برآمداتمیں سالانہ بنیادوں پر کمی ہوئی ہے،دسمبرمیں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب چھتیس کروڑ ڈالرز رہیں ، ذرائع کے مطابق دسمبر2025میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 8اعشاریہ ایک ایک فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر دسمبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 4 اعشاریہ 9فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی-ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ جولائی تا دسمبر 2025کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات صفر اعشاریہ آٹھ آٹھ فیصداضافے کے ساتھ 9 ارب 19کروڑ ڈالرز رہیں اورگذشتہ سال اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات 9ارب 11کروڑ ڈالرز تھیں ۔
اہم خبریں سے مزید