• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا 66 عالمی تنظیموں سے علیحدہ‘ مالی معاونت بھی بند کردی

کراچی (رفیق مانگٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکاکی 66 عالمی تنظیموں سے علیحدگیکا اعلان کیا ہے، جن میں اقوام متحدہ کی 31 ادارے بھی شامل ہیں۔اس اقدام کے نتیجے میں ان اداروں کی امریکی مالی معاونت بھی بند ہوجائے گی‘ ان میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم ادارے جیسے یو این فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (UNFCCC) اور انٹرگورنمنٹل پینل آن کلائمیٹ چینج (IPCC) بھی شامل ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیمیں امریکا مخالف‘بے کار یا فضول ہیں۔
اہم خبریں سے مزید