اسلام آباد ( رانا غلام قادر) پی آئی اے کی خریداری کے بعد قو می ایئر لائن کی ری اسٹرکچرنگ پرعارف حبیب کنسورشیم کا اہم اجلا س ہوا جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نےپی آئی اے کو بہترین ایئر لائن بنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں فوجی فانڈیشن،عارف حبیب ، لیک سٹی ہولڈنگز ، سٹی اسکول گروپ ،فاطمہ گروپ اورPIAبورڈ آف ڈائریکٹرز کے نمائندے بھی شریک ہوئے،اجلاس میں پی آئی اے اور انٹرنیشنل ایئرلائنز کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اجلاس میں پی آئی اے کو منافع بخش بنانے و دیگرامور پر تفصیلی غورکیا گیا۔ اجلاس میں ایئرلائن کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔