• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 فیصد ٹیکس کا خوف، دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص نے کیلیفورنیا چھوڑ دیا

کراچی (نیوز ڈیسک) پانچ فیصد ٹیکس کاخوف،دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص نے کیلیفورنیا چھوڑ دیا۔ گوگل شریک بانی سمیت دولت مند افراد کو متبادل آپشنز کی تلاش ، ٹیکس خدشات نے رہائش تبدیلی کو بڑھا دیا۔ معاملے پر ٹیکنالوجی ارب پتیوں میں تقسیم، کچھ ٹیکس ادا کرنے پر تیار، بعض ریاست چھوڑنے کا فیصلہ کر چکے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل کے شریک بانی اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص نے کیلیفورنیا چھوڑ دیا ہے، کیونکہ دولت مند افراد میں بڑھتے ہوئے خدشات ہیں کہ ریاست ان کے اثاثوں پر ایک ایک مرتبہ 5 فیصد ٹیکس لگا سکتی ہے۔ اس پیش رفت کے نتیجے میں کئی ارب پتی اپنی ریاست کے ساتھ تعلقات کم کر رہے ہیں اور اپنے مالی مفادات کے تحفظ کے لیے رہائش اور ٹیکس کے حوالے سے متبادل آپشنز تلاش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ارب پتیوں پر ایک مرتبہ فیصد اثاثہ ٹیکس لگانے کی تجویز پر ٹیک ارب پتی تقسیم ہو گئے ہیں، جہاں کچھ جیسے جینسن ہوانگ (این ویڈیا کے CEO) ٹیکس ادا کرنے پر راضی ہیں کیونکہ انہوں نے سیلیکون ویلی میں رہائش اور کاروبار اختیار کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید