• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے میں ملوث 24 ملزمان گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے میں ملوث 24ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 24 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے۔گرفتار ملزمان میں 12 کا تعلق گوجرانوالہ، 3 کا تعلق راجن پور، 2 کا مظفر گڑھ جبکہ 7 کا تعلق سرگودھا، قصور، گجرات، سیالکوٹ، ساہیوال، ملتان اور رحیم یار خان سے ہے۔ ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید