• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ کیا جائے، آفاق احمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہےکہ شہر میں غیر قانونی کاروبار کا خاتمہ کیا جائے،سب کاروبار کرنیوالے ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں،سب کاروبار کرنے والے قومیتوں کے افراد کو چاہیے کہ وہ اس شہر کی ترقی کے لیے اپنا کردار اداکریں۔شہر سے تجاویزات اور بھتہ خوری کا خاتمہ کیا جائے،امن وامان کی صورتحال بہتر کی جائے،کراچی میں پانی کے مسئلہ کو حل کیا جائے ،انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے،تاجروں کے مطالبات حل کیے جائیں،وہ جمعرات کو آل کراچی تاجر الائنس کے سرپرست اعلی خواجہ جمال سیھٹی کی رہائش گاہ پر تاجروں سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر تاجروں نے اپنے مسائل سے آفاق احمد کو آگاہ کیا،آفاق احمد نے مسائل کے حل کے لیے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی،آفاق احمد نے مزیدکہا کہ کراچی کا انفراسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہے،لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،انہوں نے کہا کہ شہر میں تجاویزات کی بھرمار ہے ،تاجر ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن ان کو کوئی سہولت میسر نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ شہر میں تجاویزات کون لگواتا یے ؟ یہ سب کو بتا ہے،آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر کسی قوم کے خلاف نہیں ۔
اہم خبریں سے مزید