• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسوں وینزویلا پر کنٹرول رکھ سکتے ہیں، تیل ذخائر سے فائدہ اٹھائینگے، ٹرمپ

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ برسوں وینزویلا پر کنٹرول رکھ سکتے ہیں، تیل ذخائر سے فائدہ اٹھا ئیں گے، نگرانی چند ماہ نہیں طویل مدت تک ہو گی، عبوری قیادت نے دعوے کو مسترد کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے عبوری حکومت پر غیر معمولی کنڑول حاصل ہے، فیصلے امریکی ہدایات کے مطابق ہو رہے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا طویل عرصے تک وینزویلا کا انتظام سنبھال سکتا ہے اور اس کے تیل کے ذخائر سے فائدہ اٹھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وینزویلا پر امریکی نگرانی چند ماہ یا ایک سال تک محدود نہیں ہوگی بلکہ کہیں زیادہ عرصہ جاری رہ سکتی ہے، حالانکہ وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسے روڈریگز نے کسی بھی غیر ملکی حکومت کے اثر و رسوخ کی تردید کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید