• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 4 مسافر گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے اور وزٹ ویزے کی آڑ میں سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 4 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔پہلی کارروائی میں ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے وزٹ ویزے کی آڑ میں سمندر کے راستے یورپ جانے کی غیر قانونی کوشش ناکام بنا دی۔ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مسافروں کو گرفتار کیا۔مسافر فلائٹ نمبر FZ316 کے ذریعے وزٹ ویزے پر کینیا جا رہے تھے۔مسافروں میں محمد نفیس اور نبیل ادریس شامل ہیں۔مسافروں کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے۔امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشتبہ رویے پر مسافروں کو شفٹ انچارج کے سپرد کیا گیا۔پروفائلنگ کے دوران مسافر اپنے سفر کی وجوہات واضح نہ کر سکے۔تفتیش پر مسافروں نے انکشاف کیا کہ ایجنٹ محمد قاسم کے ذریعے مسافر غیر قانونی یورپ جانا چاہتے تھے۔مسافروں نے 40 لاکھ روپے میں ایجنٹ سے معاملات طے کیے۔ایجنٹ نے مسافروں کو کینیا اور بعد ازاں لیبیا کے سمندری راستے سے اٹلی بھجوانا تھا۔مسافروں کے موبائل فون سے واٹس ایپ چیٹس اور غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کے شواہد برامد کرلئے گئے ہیں۔ مسافروں کو مزید قانونی کارروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سیالکوٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید