• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر میں اہم انتظامی تبدیلی، اضافی ڈائریکٹر نے چارج چھوڑ دیا

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) ایف بی آر میں اہم انتظامی تبدیلی، اضافی ڈائریکٹر نے چارج چھوڑ دیا ،ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی میں عہدے سے دستبرداری کا نوٹیفکیشن جاری ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریونیو ڈویژن نے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ (ہیڈکوارٹرز)، کراچی میں تعینات اضافی ڈائریکٹر (بی ایس-19) علی رضا ترابی نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا ۔ 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق علی رضا ترابی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے 31 دسمبر 2025 کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں 2 جنوری 2026 کو باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج ریلیقوش کر دیا۔
اہم خبریں سے مزید