پشاور(اے پی پی)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی او) پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے تھانہ سربند کی حدود میں نئی اپ گریڈ شدہ "پولیس چوکی رنگ روڈ" کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق اس پولیس چوکی کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا، عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور جرائم پر کڑی نظر رکھنا جبکہ پولیس اہلکاروں کو کام کیلیے بہتر اور جدید ماحول فراہم کرنا ہے۔ جدید سہولیات سے لیس یہ پوسٹ نہ صرف عوامی شکایات کے فوری ازالے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ رنگ روڈ جیسے اہم تجارتی راستے پر سیکیورٹی کو مزید فول پروف بنائے گی۔