• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی کیمپ کمبوہ میں خود ساختہ سپیڈ بریکرز شہریوں کیلئے عذاب بن گئے

پشاور (لیڈی رپورٹر )حاجی کیمپ کمبوہ میں خودساختہ سپیڈ بریکرز شہریوں کیلئے عذاب بن گئے، دس فٹ کے فاصلے پر بریکرز سے گاڑیوں کا گزرنا محال بن گیا، اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر پشاور سے فوری بریکرز ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ے،اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ حاجی کیمپ کمبوہ میں میں روڈ پر جابجا سپیڈ بریکرز بنانے کا رواج عام ہوگیا یے، رہی سہی کسر سوئی گیس پائپ کی کھدائی نے پوری کردی، ایمرجنسی میں مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں، سپیڈ بریکرز کے بنانے پر متعدد بار مقامی افراد میں بحث و تکرار کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں،معززین علاقہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پشاور اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے فوری طور پر سپیڈ بریکرز ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید