• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل گورنمنٹ ملازمین ایک مرتبہ پھر ماہانہ، تنخواہ پینشن سے محروم

پشاور ( لیڈی رپورٹر )آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی و صوبائی صدر اور چیئرمین یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور ملک محمد نوید اعوان نے کہا کہ کیپیٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ملازمین ایک مرتبہ پھر اپنی ماہانہ، تنخواہ پینشن سے محروم ہو گئے ہیں گزشتہ 8ماہ سے نئے ریٹائرڈ، دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کو انکیشمنٹ، پینشن کیموٹیشن سمیت تمام واجبات کی ادائیگی بند ہے، ایک طرف تنخواہ دوسری جانب متوقع تمام واجبات کی ادائیگی بھی بند ہے اورگزشتہ سال عید الاضحیٰ، محرم الحرام، چہلم امام، عید میلاد النبی پر ساری ساری رات اور سارا سارا دن ڈیوٹی کرنے والے نچلے درجے کی ملازمین کا اوور ٹائم تک بند کر دیا گیا ہے۔
پشاور سے مزید