• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرجانی پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے دوران ہلاک، زخمی اور گرفتار ہونے والا ملزمان گینگ انتہائی مطلوب ڈکیت نکلا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )سرجانی پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے دوران ہلاک، زخمی اور گرفتار ہونے والا ملزمان گینگ انتہائی مطلوب ڈکیت نکلا۔پولیس کے مطابق ملزمان گینگ ہاؤس روبری کی متعدد وارداتوں سمیت ڈکیتی روبری اور اسٹریٹ کرائم جیسے بیشتر مقدمات میں ملوث تھا۔ مقابلے میں دو ملزمان عرفان ولد رحیم بخش اور صمد ولد شوکت ہلاک جبکہ دلاور ولد عبداللہ اور سہیل ولد فداحسین کو زخمی حالت میں اور حمزہ ولد مہتاب کو بلا ضرب گرفتار کیا گیا تھا۔ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی تھی جس میں سے دو موبائل فونز کے چھینے جانے کی واردات کے مقدمات الزام نمبر 661/2024 اور 1168/2025 تھانہ سرجانی میں درج ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید