کراچی (نیوز ڈیسک) لیاری کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ 18گھنٹوں تک جاپہنچی ،اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور تکنیکی فالٹ کے نام پر گھنٹوں بجلی غائب ہوتی ہے ، نوا لین، ریکسر لین، گل محمد لین ، کلری ،آگرہ تاج کالونی، بہار کالونی اور دیگر علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے موسم میں بھی انہیں صرف 5سے 6گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے ، مختلف علاقوں میں پہلے ہی لائنوں میں پانی کی کمی کا سامنا رہتا ہے اور پانی آنے کے وقت بھی بجلی غائب ہوتی ہے جس کے باعث شہری پانی بھی خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے اس عذاب سے ان کی جان چھڑائی جائے ۔