خیرپور(غلام عباس بھنبھرو) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفراحمد راجپوت نے کہا ہےکہ سندھ کی عدالتوں اور بار ایسوسی ایشن کو مطلوبہ سہولیات دیں گے صوبے میں 70سے زائد ججز کی آسامیاں خالی ہیں امیدواروں کو ججز کی نوکریاں دینے کاسلسلہ شروع کیا ہے وہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خیرپور کے نئےمنتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب کررہے تھے چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ضلع بار کے صدر اعجاز علی چانڈیو، نائب صدر شعیب نیاز، جنرل سیکریٹری الطاف حسین مری اور دیگرعہدیداروں عبدالستار مہیسر ،ساجد میتلو اور دیگر سے ان کے عہدوں کا حلف لیا حلف برداری تقریب میں بڑی تعداد میں سینئر اور جونیئر وکلاء شریک ہوئےجبکہ ڈسٹرکٹ سیشن جج ڈاکٹر چودہری وسیم اقبال اور دیگر ججز بھی موجود تھے جبکہ چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ سیشن جج اور دیگر ججز کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔