کراچی(ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کاروں اعزاز سید، بینظیر شاہ، سید محمد علی اور مظہر عباس نے کہا ہے کہ امریکہ نے مخمل کے دستانے اُتار دئیے ہیں اب وہ سافٹ پاور کو ایک طرف رکھ کر ہارڈ پاور استعمال کر رہا ہے۔گریٹ گیم ہمیشہ سے چلتا رہا ہے چین اس وقت سپر پاور بنے گا جب وہ اقوام متحدہ میں آکر تنقید نہ کرے بلکہ روس اور چین اقوام متحدہ آنا چھوڑ دیں یہ امریکہ کے لئے تشویش کی بات ہوگی۔ وہ جیو نیوز پروگرام ”رپورٹ کارڈ‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کہ کیا امریکہ کے لئے عالمی قوانین کوئی معنی نہیں رکھتے کیا ٹرمپ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں؟ کا جواب دے رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صحافی اسلم شاہ کی NCCIA کے ہاتھوں گرفتاری نے ایک بار پھر اس ادارے پر وہی اعتراضات تازہ کر دیئے ہیں اس کا جواب دیتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ یہ میڈیا کے لئے بہت بڑا تھریٹ ہے اور تمام میڈیا آرگنائزیشن کو اسے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ رپورٹر کو کریمنل کی طرح ٹریٹ کیا جارہا ہے جبکہ اگر کسی خبر پر اعتراض ہو طریقہ کار بالکل الگ ہوتا ہے۔