کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا ،کارکردگی پر نظر رکھنے کے لئےکراچی سمیت سندھ بھر کے ریجنل دفاتر کو فعال کردیا گیا، مانیٹرنگ کیلئے ہر ڈسٹرکٹ میں تین تین اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر مشتمل ٹیمیں تعینات کر دی گئیں وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پراسپیشل سیکریٹری ہائوسنگ وٹائون پلاننگ تمام بلدیاتی اداروں اور مانیٹرنگ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینگےمیونسپل سروسز،جنرل اور انفراسٹرکچر کے شعبوں کیلئے علیحدہ علیحدہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مقرر کئے گئے ہیں،وزیر بلدیات کی ہدایت پر لوکل گورنمنٹ نے ریجنل ڈائریکٹریٹ کے افسران کو فعال کرنے اور افسران کی ذمہ داروں کے حوالے سے حکمنامہ بھی جاری کردیاہے۔