کراچی( اسٹاف رپورٹر )بلوچ کالونی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار اور بچے سمیت دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق محمود آباد نمبر3حنفیہ مسجد کے قریب ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس بھی وہاں پہنچ گئی۔