لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر اپوزیشن جماعت ترنمول کانگریس کے آٹھ ارکانِ پارلیمنٹ کو دہلی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ارکان پارلیمینٹ مغربی بنگال میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائیوں کے خلاف کیا جا رہا تھا جسے ٹی ایم سی نے سیاسی انتقام اور انتخابی عمل کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔