• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کا بڑے محکموں کے خلاف کرپشن کی شکایات پر سخت کارروائی کا فیصلہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نے صوبے بھر میں مختلف بڑے محکموں کے خلاف موصول ہونے والی کرپشن کی شکایات پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں وزیرِ اینٹی کرپشن سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین اینٹی کرپشن سید ذوالفقار علی شاہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن امتیاز علی ابڑو نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ اینٹی کرپشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اور مختلف محکموں کے خلاف موصول ہونے والی کرپشن شکایات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ شکایات پر سخت اور فوری کارروائی کی منظوری دیتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم جنوری تا 31 دسمبر 2025 کے دوران اینٹی کرپشن کی کمیٹی ون، ٹو اور تھری کے مجموعی طور پر 28اجلاس منعقد ہوئے،جن میں536کیسزاور328اوپن انکوائریز شامل تھیں۔ ان اجلاسوں کے دوران 23ری انکوائریز ، 15 کیسز بند، 103 کیسز متعلقہ محکموں کو ارسال، 43 کیسز ڈیفر اور 24ایف آئی آرز کی منظوری دی گئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید