• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے پٹریوں کی چوری کی کوشش ناکام، 4 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شرافی گوٹھ پولیس نے ریلوے پٹریوں کی چوری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مرتضیٰ چورنگی کچرا کنڈی کے قریب ملزمان زمین میں نصب پرانی ریلوے ٹریک کی پٹریوں کو گرائنڈر کے ذریعے کاٹ رہے تھے اور لوڈنگ کے عمل میں مصروف تھے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع سے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے ریلوے ٹریک کی پٹریاں اور چوری میں استعمال ہونے والا گرائنڈر برآمد کرلیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت شیر علی، رحمت اللہ، اسمعیل، حیات خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس نے چوری کی سپلائی میں استعمال ہونے والے مزدا گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید