• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلوں میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و مسروقہ سامان برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے بھینس کالونی موڑ پی ایم ٹی ایف مٹکا پلیہ کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کاساتھی ملزم فرار ہوگیا۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت واحد عرف عبداللہ ولد عارب عرف مصری کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول و راؤنڈ، 2عدد آئی فون موبائل ،موٹرسائیکل اور کیش رقم برآمد ہوئی۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل کا ریکارڈ اے وی ایل سی سے چیک کیا جارہا ہے۔سکھن پولیس نے لالا آباد کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی ملزم فرار ہو گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید