کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کی حدود گلشن حدید چاول گودام کے قریب بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔متوفی کی شناخت 55سالہ ذوالفقار لاشاری ولد خان لاشاری کے نام سے ہوئی۔متوفی اسٹیل ٹاؤن کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔پولیس کے مطابق متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔