• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس فیز 5 فلیٹ کے کمرے سے زنجیروں میں قید خاتون بازیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے ڈیفنس فیز 5 فلیٹ کے کمرے سے زنجیروں میں قید خاتون کو بازیاب کرالیا گیا،تفصیلات کے مطابق درخشاں تھانہ کی حدود ڈیفنس فیز 5 کمرشل ایریا میں واقع فلیٹ میں خاتون کو غیر قانونی طور پر قید کئے جانے کی مدد گار 15 کو اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ درخشاں نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مذکورہ مقام پر پہنچا،ایس ایچ او تھانہ درخشاں نے بتایا کہ خاتون کو غیر قانونی طور پر قید کئے جانے کی اطلاع پر پہنچے تو مذکورہ فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا، قریبی پڑوسیوں کی موجودگی میں فلیٹ کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو فاطمہ نامی خاتون کو اس کی گردن، ہاتھ اور پاؤں میں لوہے کی زنجیروں سے باندھ کر قید کیا گیا تھا ،کٹر مشین کی مدد سے زنجیریں کاٹ کر خاتون کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ۔ متاثرہ لڑکی شیریں جناح کالونی کی رہائشی ہے اس کے سابق شوہر لطیف نےبچوں کے اخراجات دینے کے بہانے مذکورہ فلیٹ پر بلایا تھا، فلیٹ پر پہنچی تو اس کے سابق شوہر لطیف نے اپنےدوست امان کے ساتھ مل کر اسے زبردستی بیڈ روم میں بند کر کے زنجیروں سے باندھ دیا۔خاتون کی چیخ و پکار بلند کرنے پر پڑوسیوں نے مدد گار 15کو آگاہ کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید