کراچی( اسٹاف رپورٹر )شاہ لطیف کے علاقے میں واقع کمپنی میں کام کے دوران چھت سے گر کر ایک مزدور جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود منزل پمپ کوہی گوٹھ کے قریب کمپنی میں کام کے دوران چھت سے گر کر ایک مزدور جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔متوفی کی شناخت 35 سالہ عمران کے نام سے ہوئی۔