• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھت سے چھلانگ کر اور خود کو گولی مار کر 2 افراد نے خودکشی کرلی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )چھت سے چھلانگ کر اور خود کو گولی مار کر سیکورٹی گارڈ سمیت 2 افراد نے خودکشی کر لی۔تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن تین تلوار باتھ آئی لینڈ کے قریب رہاشی عمارت کے نویں فلور سے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر ہندو نوجوان نے خودکشی کر لی۔متوفی کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت 18 سالہ قیمت ولدیت مدومل کے نام سے ہوئی۔ایس ایچ او راشد علی کے مطابق متوفی اسی عمارت کے پانچویں فلور پر رہائش پذیر ہندو فیملی کے فلیٹ میں ملازمت کرتا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید