• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، متعدد وارداتوں میں ملوث راکھا ڈکیت گروہ کے 4 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز (سندھ) نے گودھرا اور سیکٹر 11جی سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ʼʼراکھا ڈکیت گروہʼʼ کے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کاشف عرف راکھا ولد محمد سعید، محمد الیاس ولد محمد ایاز، امیر حمزہ ولد غلام مصطفیٰ اور یٰسین عرف ڈاڈا ولد محبوب سلطان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے دو عدد تیس بور پستول ، 2عدد نائن ایم ایم پستول ، 4 عدد میگزین بمعہ ایمونیشن اور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان ایک منظم گینگ کے کارندے ہیں جو کراچی کے علاقوں نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں اسلحے کے زور پر ڈکیتی، موبائل چھیننے اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزم الیاس عادی مجرم ہے اور 2024 میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید