• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون، اختیارات وہی! شخصیات تبدیل، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ قانون وہی! اختیارات وہی! صرف شخصیات تبدیل ہوئی ہیں، پتنگ، ترازو یا بلا نہیں! بلکہ اللّٰہ کا ایک بندہ آیا ہے جو کراچی والوں سے کیے گئے وعدے پورے کر رہا ہے، کچھ لوگ صرف باتیں اور پریس کانفرنسز کرتے ہیں، ہم کام کر کے دکھاتے ہیں،اربوں روپے روڈ کٹنگ کی مد میں وصول کیے گئے، مگر اس کے باوجود ناظم آباد، نیو کراچی اور نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقوں میں سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں! روڈ کٹنگ کے پیسے کسی جماعت کے لیے نہیں! بلکہ سڑکوں کی بحالی کے لیے ہوتے ہیں۔و ہ ہفتے کو یہاں ضلع غربی میں باب خیبر تا سیکٹر 4 ،اورنگی روڈ کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ رہے تھے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی علی احمد جان، پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری رؤف ناگوری اور دیگرموجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید