• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوی کو قتل کر کے فرار ہونے والا پولیس افسر گرفتار، آلہ قتل اسلحہ برآمد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شادمان ٹاؤن میں گزشتہ روز بیوی کو قتل کر کے فرار ہونے والے پولیس افسر کو گرفتار کر لیا گیا ۔گزشتہ روز شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود شادمان ٹاؤن 14/B میں پولیس افسر کی فائرنگ سے اس کی بیوی نازیہ قتل ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق کے قتل کے واقعہ میں ملوث پولیس افسر تبسم احمد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا۔گرفتار ملزم تبسم احمد کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید