• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلب، شدید لڑائی، ڈرون حملے، 22 ہلاک، کرد جنگجوؤں کی شمال مشرقی شام منتقلی

کراچی ( نیوز ڈیسک) حلب میں شدید لڑائی، ڈرون حملے اور کرد جنگجوؤں کی شمال مشرقی شام منتقلی، شیخ مقصود اور اشرفیہ میں کم از کم 22 ہلاک، گورنریٹ عمارت پر ڈرون حملہ، گورنر پریس کانفرنس میں موجود تھے، شامی فوج نے شیخ مقصود میں فوجی کارروائیاں معطل کر دیں، SDF جنگجوؤں کو ہتھیار ڈالنے پرتبقہ منتقل کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حلب کے کرد اکثریتی علاقے شیخ مقصود اور اشرفیہ میں جاری لڑائی میں شدت آ گئی ہے، جس کے دوران شہر کے گورنریٹ کی عمارت پر ایک ڈرون حملہ ہوا، جس وقت گورنر اور دو وزراء پریس کانفرنس میں موجود تھے۔ شامی فوج نے شیخ مقصود میں تمام فوجی کارروائیاں معطل کر دی ہیں اور اعلان کیا کہ کرد اکثریتی SDF جنگجو، جنہوں نے یاسین ہسپتال میں ہتھیار ڈال دیے، کو شمال مشرقی شہر تبقہ منتقل کیا جا رہا ہے۔ کم از کم چار بسیں سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں روانہ ہو چکی ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید