• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں کان حادثہ، قیمتی پتھر نکالتے ہوئے چار کان کن ہلاک

کابل ( اے ایف پی) افغانستان میں کان حادثہ، قیمتی پتھر نکالتے ہوئے چار کان کن ہلاک ہوگئے۔ زیرِ زمین پتھر کچلنے والی مشین سے خارج زہریلی گیسوں کے باعث کان کنوں کی موت ہوئی۔ افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں کے ضلع خاش میں قیمتی پتھروں کی تلاش کے دوران ایک کان میں پیش آنے والے حادثے میں چار کان کن دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ بدخشاں پولیس کے ترجمان احسان اللّٰہ کامگار کے مطابق یہ واقعہ جمعے کو پیش آیا، جہاں زیرِ زمین کام کے دوران پتھر کچلنے والی مشین سے خارج ہونے والی زہریلی گیسوں کے باعث کان کنوں کی موت ہوئی۔

دنیا بھر سے سے مزید