نووک ( اے ایف پی)’امریکی؟ نہیں!‘ ٹرمپ کی دھمکیوں پر گرین لینڈ کا دوٹوک مؤقف،پارلیمنٹ میں موجود تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے مشترکہ بیان میں واضح کردیا وہ امریکا کے زیرِ اثر جانا چاہتی ہیں نہ ہی ڈنمارک کے، بلکہ اپنی الگ گرین لینڈی شناخت برقرار رکھنا پسند کریں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو زبردستی حاصل کرنے کے اشاروں اور فوجی طاقت کے امکان پر دنیا بھر میں تشویش پھیل گئی ہے، جس کے بعد گرین لینڈ کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے واضح کیا ہے کہ وہ نہ امریکا کے زیرِ اثر جانا چاہتی ہیں اور نہ ہی ڈنمارک کے، بلکہ اپنی الگ گرین لینڈی شناخت برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔ ملک کا مستقبل صرف گرین لینڈ کے عوام خود طے کریں گے اور کسی بیرونی دباؤ یا مداخلت کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ دارالحکومت نووک کے شہریوں نے بھی نوآبادیاتی ماضی کی تلخ یادوں کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی کنٹرول کی سخت مخالفت کی۔