• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدی صنعتوں کے فروغ کیلئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کیا جارہا ہے، سیف انجم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم نے کہا ہے کہ برآمدی صنعتوں کے فروغ کیلئے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر ایک وسیع ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم اور فعال کیا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیڈریشن ہائوس کراچی میں اسٹیک ہولڈر کے ساتھ سیکرٹری کامرس کے ہمراہ مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کا مقصد پاکستان کی برآمدات میں اضافے اور قومی معیشت کو مستحکم بنانے کیلئے عملی حکمتِ عملی تیار کرنا تھا۔پروگرام کی میزبانی ایف پی سی سی آئی اورصدارت وفاقی سیکرٹری تجارت جاوید پال نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اعلیٰ حکام اور مختلف تجارتی و صنعتی تنظیموں کے نمائندگان نے آن لائن و فزیکلی شرکت کی۔ استقبالیہ خطاب میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی کیلئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید