• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خاتون سربجیت کور (نور فاطمہ) کا دارالامان لاہور میں طبی معائنہ، صحتمند قرار

لاہور (آئی این پی ) بھارتی خاتون سربجیت کور (نور فاطمہ) کا دارالامان لاہور میں طبی معائنہ کیا گیا اور اسے صحت مند قرار دیا گیا ۔لاہور ہائی کورٹ میں سربجیت کور کی بے دخلی سے متعلق دائر درخواست کے معاملے پر پیش رفت سامنے آگئی وزارت داخلہ کی جانب سے تاحال سربجیت کور کو واہگہ بارڈر کے راستے پیدل بھارت بھیجنے کیلئے خصوصی اجازت یا ایگزٹ پرمٹ جاری نہیں کیا گیا، جس کے باعث 5 جنوری 2026 کو ان کی بھارت منتقلی ممکن نہ ہو سکی۔ درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ علی چنگیزی سندھو کے مطابق قانون کے تحت بعض حالات میں واہگہ بارڈر کے ذریعے خصوصی سفری اجازت نامے پر بھارت منتقلی ممکن ہوتی ہے جو عام طور پر ویزا توسیع جیسے مسائل کا متبادل ہوتی ہے تاہم اس کیس میں ایسی اجازت تاحال جاری نہیں ہوئی۔خصوصی سفری اجازت نامہ نہ ملنے کے باعث سربجیت کور کو دارالامان منتقل کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید