• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو اہلکار رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر ) ایف آئی اے ملتان زون نے میپکو اہلکار کو رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت فیض رسول کے نام سے ہوئی۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزم بطور لائن سپرینٹینڈنٹ کچا کھوہ سب ڈویژن میپکو ضلع خانیوال تعینات ہے۔ملزم کو 30ہزار روپے بطور رشوت وصول کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ملزم کے خلاف کاروائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔ملزم نے مدعی سے میٹر لگوانے کی مد میں مذکورہ رقم وصول کی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید