لندن ( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل نے اتوار کو کراچی میں پی ٹی آئی کے تحت باغ جناح میں ہونے والے جلسے کی حمایت کرتے ہوئے صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں ایم کیوایم کے تمام وفاپرست کارکنان سے جلسے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اس جلسہ عام کو تاریخ ساز جلسہ بنائیں۔ کارکنان، ماؤں، بہنوں، بزرگوں اورنوجوانوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ جلسہ عام میں ایم کیوایم کے پرچم لیکرہرگز نہ جائیں۔