• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا ابھی سرمایہ کاری کے قابل نہیں، ایکسون موبل نے ٹرمپ کو بتادیا

تصویر، بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر، بشکریہ غیرملکی میڈیا

کراچی ( نیوز ڈیسک) وینزویلا ابھی سرمایہ کاری کے قابل نہیں،ایکسون موبل نے ٹرمپ کو بتادیا۔ امریکی صدرنے وائٹ ہاؤس میں امریکی تیل کمپنیوں پر 100 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا زور دیا۔کمپنیوں نے سابق اثاثوں کی ضبطی اور قانونی تحفظات جیسے خطرات کا حوالہ دیا،کچھ نے مشروط دلچسپی ظاہر کی۔فنانشل ٹائمز کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وینزویلا کی زوال پذیر تیل صنعت میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے امریکی تیل کمپنیوں پر زور دینے کے باوجود، ایکسون موبل کے سی ای او ڈیرن ووڈز نے واضح کیا ہے کہ وینزویلا موجودہ قانونی و تجارتی ماحول میں سرمایہ کاری کے قابل نہیں (uninvestable)ہے۔

اہم خبریں سے مزید