• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 انسانی اسمگلرز گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے مائیگرنٹ اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 4 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور نے مختلف کاروائیوں میں ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں انصار خالد، محمد ارشد، رانا محمد عمران اور محمد یوسف شامل ہیں۔ملزمان کو بہاولنگر، فیصل آباد اور بہاولپور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم انصار خالد نے شہری کو لائبیریا ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر 8 لاکھ روپے بٹورے،ملزم محمد ارشد نے شہری کو بحرین ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر 6 لاکھ روپے ہتھیائے۔ملزم رانا محمد عمران نے شہری کو ملایشیاء ملازمت کا جھانسہ دے کر 5 لاکھ 55 ہزار روپے وصول کیے اور ملزم محمد یوسف نے شہری کو سعودی عرب ملازمت ویزہ کا جھانسہ دے کر 3 لاکھ روپے ہتھیائے۔گرفتار ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہوگئے تھے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید