• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے ٹرمپ کو 10 ارب ڈالر بچوں و خاندانی امدادی فنڈز بندش سے روک دیا

واشنگٹن ( جنگ نیوز)عدالت نے ٹرمپ کو10ارب ڈالر بچوں و خاندانی امدادی فنڈز بند ش سے روک دیا۔ فنڈز میں7ارب ڈالر ٹمپریری اسسٹنس، 2.4ارب ڈالر چائلڈ کیئر اور 870ملین ڈالر سوشل سروسز شامل، محکمہ صحت و انسانی خدمات نے فراڈ کے خدشات کا حوالہ دیا، جسے عدالت نے بلاجواز قرار دیکر مسترد کردیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک میں ایک وفاقی جج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو پانچ ڈیموکریٹ ریاستوں کیلیفورنیا، کولوراڈو، الینوائے، منیسوٹا اور نیو یارک کے بچوں اور خاندانوں کے لیے مختص 10 ارب ڈالر سے زیادہ کے وفاقی فنڈز روکنے سے عارضی طور پر روکا ہے۔ یہ فنڈز کم آمدنی والے خاندانوں کو نقد امداد دینے والے پروگرامز، چائلڈ کیئر اور سوشل سروسز گرانٹس پر مشتمل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید