• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، اسحاق ڈار نے پاکستان قونصلیٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

جدہ (شاہد نعیم) نائب وزیراعظم / وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج جدہ میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ تقریب میں سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی، سعودی معززین، پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور قونصلیٹ کے حکام نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں، اسحاق ڈار نے قونصل خانے کی کوششوں اور سعودی تعاون کی تعریف کی، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا آپریشنز کی نئی چانسری کو منتقلی کی اجازت دی۔ نئی عمارت مغربی ریجن سعودی عرب میں 18 لاکھ پاکستانیوں کے لیے خدمات میں اضافہ کرے گی۔ تقریب میں پاکستانی پرچم بلند کیا، ربن کاٹ کے تختی کی نقاب کشائی کی گئی اور پودا بھی لگایا پاکستان اور سعودی عرب کے لیے دعائیں اور نئی عمارت کی خصوصیات پر ویڈیو پریزنٹیشن شامل بھی کی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید