• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکر سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس؛ متاثرین کی بڑی تعداد کا نیب سے رجوع

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)بینکر سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں متاثرین کی بڑی تعداد نے اپنی لوٹی گئی رقوم کی واپسی اور داد رسی کے لیے نیب سے رجوع کر لیا ، کلیمز کی ویریفکیشن کا عمل تیزی کے ساتھ جاری ،اوررقوم کی واپسی کا امکان، متاثرین نے شدید مالی نقصان کے بعد انصاف کی امید نیب سے وابستہ کرلی ،کلیمز ویریفکیشن تیز،   رقوم کی واپسی کا امکان، سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے بھاری رقوم ہتھیانے کا انکشاف،انھوں نے فراڈ میں ملوث ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بینکر سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ نے پلاٹس اور سرمایہ کاری کے نام پر شہریوں سے بھاری رقوم لیں تاہم نہ تو ان سے کیے وعدے پورے کیے اور نہ ہی بروقت رقوم واپس کی گئیں، جس کے باعث متاثرین کو شدید مالی نقصان اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ متاثرین کومتعدد بار انتظامیہ سے رابطے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود انصاف نہ مل سکا۔ نیب ذرائع کے مطابق متاثرین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کلیمز کی تصدیق کے عمل کو منظم اور شفاف بنایا گیا تاکہ مستحق متاثرین کی درست نشاندہی کے بعد پہلے مرحلے میں رقوم کی واپسی ممکن بنائی جا سکے، جبکہ اس تمام عمل کے دوران متاثرین کو نیب کی جانب سے مسلسل رہنمائی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید