اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی 8 فروری کی پہیہ جام ہڑتال بری طرح ناکام ہوگی،کراچی یا پنجاب میں پی ٹی آئی سرگرمیوں سے خوف نہیں،اگر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہونگے۔ایک انٹرویو میں رانا ثناء اللہ نے کہا سہیل آفریدی کے لاہور اور کراچی جانے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں، چند لوگوں سے خطاب کرنے سے تحریکیں نہیں چلتیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کے معاملے پر سیاسی رواداری کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ پنجاب میں بھی سہیل آفریدی کو ویلکم کیا گیا اور انہیں پنجاب اسمبلی آنے کی دعوت دی گئی، تاہم انہوں نے 35افراد کے نام دیئے اور اسمبلی 150 افراد کے ساتھ پہنچ گئے، جس سے ماحول خراب ہوا۔