• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی (این این آئی)شہر قائد میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے جبکہ ماہرین نے سردی کی شدت کے حوالے سے بھی پیش گوئی کی ہے۔ کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف شہروں میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے جبکہ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت دوسرے روز بھی سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی امیر حیدر لغاری کے مطابق سردی کی موجودہ لہر منگل تک برقرار رہ سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سردی کی شدت میں اضافہ حالیہ مغربی بارشوں کے نظام کے زیر اثر ہوا ہے، کیونکہ قدرتی عمل کے نتیجے میں مغربی سسٹم کے عقب میں سرد ہوائیں موجود ہوتی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید