کراچی (اسد ابن حسن) سندھ حکومت کے اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ میں صوبے کے چھ اضلاع میں پرائیویٹ اسکولوں کے انسپکشن کے لیے مزید گریڈ 14کے انسپکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹریٹ اف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کہ ڈائریکٹر جنرل کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے پانچوں اضلاع میں جبکہ سندھ کے حیدرآباد ریجن، میرپورخاص ریجن، شہید بے نظیر آباد ریجن، سکھر ریجن اور لاڑکانہ ریجن میں بھی انسپکٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔ یہ شرط رکھی گئی ہے کہ درخواست گزار نے لازما سکھر آئی بی اے ٹیسٹنگ سروسز کی جانب سے منعقدہ جنرل اسکریننگ ٹیسٹ برائے گریجویشن کیٹیگری کم از کم 40 فیصد نمبروں سے کامیابی کے ساتھ پاس کیا ہو۔