• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں نوجوان سب سے بڑی طاقت ہیں، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوان سب سے بڑی طاقت ہیں، پاکستان میں حکمران ایک مخصوص طبقہ ہے جس سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ میں ایک روپیہ خرچ کئے بغیر پانچویں بار ایوان تک پہنچا، جو دنیا میں ایک مثال ہے۔ وہ لیاقت کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری میں منعقدہ بین الاقوامی طبی تعلیمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت سینیٹر عامر ولی الدین چشتی، سینیٹرز، معزز ماہرین، کالج انتظامیہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بیرونِ ملک جانا برین ڈرین نہیں بلکہ برین ٹرین ہے، کیونکہ جو نوجوان باہر جا کر تعلیم حاصل کرتے ہیں، وہ واپس آ کر ملک کی خدمت کرتے ہیں۔ ہمارے پاس نوجوانوں کی ایسی طاقت موجود ہے جو بوجھ نہیں بلکہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ لڑکیاں تعلیم میں بہت آگے ہیں لیکن افسوس کہ 80 فیصد کو تعلیم کے بعد گھروں تک محدود کر دیا جاتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید